ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی: اکھلیش یادو نے کسان تحریک میں شہید کسانوں کے لیے یادگار قائم کرنے اور 25 لاکھ امداد کا کیا وعدہ

یوپی: اکھلیش یادو نے کسان تحریک میں شہید کسانوں کے لیے یادگار قائم کرنے اور 25 لاکھ امداد کا کیا وعدہ

Fri, 11 Feb 2022 20:50:44    S.O. News Service

لکھنؤ،11؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر انتخابی تشہیر کے لیے بجنور میں نمائش گراؤنڈ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ کسان تحریک میں جو 700 کسان شہید ہوئے ہیں، ان کی پارٹی اور آر ایل ڈی اتحاد نے طے کیا ہے کہ حکومت تشکیل پانے پر ان کسانوں کی یاد میں اسمارک یعنی یادگار بنائیں گے۔ شہید کسان کنبوں کو 25 لاکھ روپے کی مدد دینے کا وعدہ بھی اکھلیش یادو کے ذریعہ کیا گیا۔

اپنے خطاب کے دوران اکھلیش یادو نے کئی طرح کے وعدے کیے، مثلاً کسانوں کے لیے ادائیگی کا مسئلہ دور کرنے کے مقصد سے فارمرس کراپس فنڈ بنانے کی بات بھی کہی گئی۔ اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت کو کورونا وبا پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ پہلی لہر میں ہزاروں مزدوروں کو بے بس گجرات و مہاراشٹر سے پیدل آنے کے لیے یتیم چھوڑ دیا۔ دوسری لہر میں وبا زیادہ آئی تو دوائیاں، آکسیجن حکومت دستیاب نہیں کرا پائی۔ لوگوں نے وہ تصویریں دیکھی ہیں کہ ماں گنگا میں ہزاروں لاشیں بہتی دکھائی دی تھیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کو تحریک کرنا پڑا جب تین سیاہ زرعی قوانین بنائے۔ حکومت نے کسانوں کو دہشت گرد، موالی اور خالصتانی تک بتایا۔ کسان جھکا نہیں اور تینوں سیاہ قوانین واپس لینے پڑے۔ انھوں نے کسانوں کو گنا ادائیگی کا بھروسہ دلایا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت آنے پر نہ صرف 15 دن میں ادائیگی کرائیں گے، بلکہ کسی ایمرجنسی حالت کے لیے فارمرس کراپس فنڈ کا قیام ہوگا۔

اس موقع پر آر ایل ڈی کے قومی سربراہ جینت چودھری نے بی جے پی کو تنقید ک نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ان کے جھوٹ ک پردہ فاش کرنا چاہیے۔ حکومت بننے پر انھوں نے 14 دن میں گنا کے لیے ادائیگی دینے کا وعدہ کیا۔ بلائی چینی مل کی مثال پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی ابھی تک کسانوں کو ادائیگی نہیں ملی ہے۔ بابا (وزیر اعلیٰ یوگی) نے کسانوں کو کچھ نہیں دیا۔


Share: